پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

ڈالر کی خریداری کے حوالے سے کمرشل بینکوں کی صارفین کیلئے اہم اطلاع

ڈالر کی خریداری کے حوالے سے کمرشل بینکوں نے تمام صارفین کو اطلاع دی ہے کہ بینک بین الاقومی ترسیلات اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید کر پوری کر رہا ہے۔

اسی حوالے سے کمرشل بینکوں نے کہا کہ لہٰذا بین الااقومی تاجروں، ویب سائٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر کی گئی خریداری کی ادائیگی کیلئے پاکستانی روپے کو ڈالر میں تبدیل کرنے کا بھاؤ اوپن مارکیٹ کے مطابق ہوگا۔

بینکوں نے کہا کہ مزید یہ کہ ریٹ ادائیگی کے وقت اوپن مارکیٹ میں تاجروں کی طرف سے دکھائے بھاؤ سے مختلف ہو سکتا ہے۔

اس سلسلے میں جب جیو نیوز نے ترجمان اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ادائیگی تو پہلے بھی اوپن مارکیٹ کے مطابق ہوتی ہے۔ تاہم خریداری اور ادائیگی کے وقت ڈالر کے بھاؤ میں تبدیلی سے متعلق جلد وضاحت کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.