پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

پی ایس ایل 5 میں کروڑوں کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل 5 میں مبینہ طور پر بے ضابطگیاں ہوئیں۔

دستاویز کے مطابق پی ایس ایل 5 میں 908 ملین سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق آڈیٹر جنرل نے قواعد کے خلاف مختلف کمپنیوں کو پیشگی ادائیگوں پر اعتراضات لگادیے۔

دستاویز کے مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں 241 ملین روپے اڑائے گٸے۔

دستاویز کے مطابق پی سی بی نے وینڈر سے بینک گارنٹی حاصل کیے بغیر ہی پیشگی ادائیگیاں کیں۔

انکشاف ہو اہے کہ پی ایس ایل 5 کےلیے خلاف ضابطہ، رابطہ اور پروٹوکول آفیسر کی تقرری کی گئی۔

دستاویز کے مطابق میرٹ کے خلاف 61 ملین کے گرافک اور ٹرک برینڈنگ رائٹس دیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.