امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان کے زیر اثر تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
کیلیفورنیا میں ایک ہفتے سے جاری طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ مسلسل بارشوں سے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق تیز ہواؤں سے درخت گرنے کے حادثات میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، خراب موسم کے باعث ریاست کے متاثرہ علاقوں میں ایک لاکھ 20 ہزار گھروں اور دکانوں کی بجلی منقطع ہے۔
ریاست کیلیفورنیا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مزید طوفانوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
Comments are closed.