ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

سندھ حکومت کا سستا آٹا کہیں بھی موجود نہیں، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا سستا آٹا کہیں موجود نہیں ہے۔ 

ایک ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت سستے آٹے کے ڈرامے کر رہی ہے، مگر سستا آٹا کہیں موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرپور خاص میں مزدور آٹے کے حصول کے لیے انتقال کرگیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ قتل کے ذمہ دار سندھ حکومت میں بیٹھے لوگ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.