خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے کہا ہے کہ سیاست ہوتی رہتی ہے عوامی جانوں سے نہیں کھیلنا چاہیے۔
ترجمان کے پی حکومت نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے یوتھ کنونش پر ردِعمل دیا، جس سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خطاب کیا تھا۔
کامران بنگش نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر میں مسلم لیگ (ن) کا یوتھ کنونشن سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا میں اپنا یوتھ کنونشن منسوخ کیا، سیاست ہوتی رہتی ہے عوامی جانوں سے کھیلنا نہیں چاہیے۔
ترجمان صوبائی حکومت نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا، پنجاب، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے مریم نواز کو نہیں بھاتے ہیں۔
Comments are closed.