ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کی جانب سے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 63 دکانیں، اسٹورز اور میرج ہالز سیل کر دیئے گئے ہیں۔
پنجاب کے شہر لاہور میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 37 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
ڈی سی لاہور کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں تین میرج ہالز اور 13 دکانوں کو سیل کیا گیا۔
ڈی سی لاہور کے مطابق لاہور سٹی میں 8 دکانیں، 3 ریسٹورنٹس اور 13 میرج ہالز کو سیل کیا گیا جبکہ کینٹ میں 13 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.