انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) لاہور کا دورہ کیا۔
ڈیوڈ گاور اور کرکٹ شائقین نے این ایچ پی سی کی راہداریوں میں لگی نایاب تصاویر دیکھیں اور میوزیم کا دورہ کیا۔
ڈیوڈ گاور اس دوران قذافی اسٹیڈیم بھی گئے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
سابق انگلش کپتان نے کہا کہ این ایچ پی سی میں سہولیات دیکھ کر مجھے اچھا لگا، میوزیم میں ٹرافیوں کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تصاویر اور دوسری چیزوں کی ایک شاندار کلیکشن ہے، جانتا ہوں کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔
ڈیوڈ گاور نے یہ بھی کہا کہ دو تین سال سے آرہا ہوں، یہاں اچھا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ اس مرتبہ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں، جو پہلی مرتبہ پاکستان آئے، ہمارے ساتھ آنے والے سب لوگ بہت خوش ہیں، وہ دوبارہ آنا چاہیں گے۔
سابق انگلش کپتان نے کہا کہ ہمارے ساتھی پاکستان کے دوست بن گئے ہیں، مستقبل میں بہت سیاح یہاں آئیں گے۔
انہوں نے کرکٹ انگلینڈ سے متعلق کہا کہ انگلش ٹیم کی پرفارمنس اچھی جارہی ہے، اس لیے یہ سب خوش بھی ہیں۔
Comments are closed.