بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے نائب صدر ملک ولی کاکڑ نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا بیان غلط قرار دے دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ملک ولی کاکڑ نے کہا کہ ریکوڈک پر معاملات طے پانے سے متعلق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا بیان غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریکوڈک معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے، وفاقی وزیر ایاز صادق نے ملاقات کا وقت مانگا ہے، پارٹی مشاورت کے بعد اُن سے ملیں گے۔
بی این پی مینگل کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری بل اٹھارویں ترمیم کے منافی ہے،حکومتی اتحاد سے نکلنے کا فیصلہ کور کمیٹی کا اختیار ہے۔
Comments are closed.