
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹر فخر زمان کا لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب جاری ہے، ان کا ری ہیب 3 ہفتے مزید جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوئے تھے، ان کو گھٹنے کے ساتھ بیک انجری کا بھی سامنا ہے۔
فخرزمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ میں بھی ری ہیب میں حصہ لیا تھا۔
Comments are closed.