بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

برطانوی حکومت کا کورونا کی پہلی اور دوسری خوراک میں وقفہ بڑھانے کا اعلان

کورونا وائرس کی نئی قسم سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کےلیے برطانوی حکومت نے کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک میں وقفہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔

پہلی اور دوسری ویکسین کے درمیان وقفے کی مدت کو تین ہفتوں سے بڑھا کر بارہ ہفتوں تک کردیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سب کو ابتدائی تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جبکہ  کورونا  وائرس کی موجودہ ہنگامی صورتحال میں ہزار افراد کو ابتدائی تحفظ فراہم کرنا پانچ سو افراد کو اضافی تحفظ فراہم کرنے سے بہتر ہے۔

پہلی خوراک عوام کو ابتدائی تحفظ فراہم کرسکے گی اور انہیں سنگین بیماری میں مبتلا ہونے اور اسپتال میں داخل ہونے کی نوبت آنے سے محفوظ رکھ سکے گی۔

تحقیق کے مطابق ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان وقفہ کم ہونے سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔

ویکسین کی دوسری خوراک سے بھرپور طور پر فائدہ اٹھانے کے لیے ضرورت ہے کہ جسمانی دفاعی نظام کو پہلی خوراک سے فائدہ اٹھانے کا وقت دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.