پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ بدبودار حکومت نے لاہور کو کچرا کنڈی میں بدل دیا، 6 ماہ سے شہر کی سڑکوں پر ہزاروں ٹن کوڑا پڑا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فردوس امجد جتنا پی ڈی ایم کو یاد کرتی ہیں، اتنا تو ہیر نے رانجھے کو یاد نہیں کیا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو حکومت کچرا اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتی وہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کیسے دے گی، پنجاب حکومت نے گھروں اور دکانوں سے ’کوڑا ٹیکس‘ لینے کا بھی فیصلہ کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ڈیم فنڈ اور کورونا فنڈ کے بعد اب کوڑا ٹیکس سے بنے گا، جو حکومت کوڑے پر بھی حصہ وصول کرے، اس سے عوامی فلاح کی توقع کیسے رکھیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 2 ہفتوں سے ایل ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین اور 3 بورڈ ممبرز مستعفی ہیں، پنجاب کا ایک وزیر کوڑے میں بھی کروڑوں کی دیہاڑی لگا گیا۔
Comments are closed.