جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پوری قوم وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے، عثمان ڈار

پاکستان  تحریک انصاف کے سینیئر رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پوری قوم وزیر اعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہے، کورونا ویکسین پاکستان پہنچتے ہی وزیراعظم خود  لگواتے تو شاید یہ نوبت نہ آتی۔

عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ پہلے فرنٹ لائن عملے کو کورونا ویکسین دی جائے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہی ہوتا ہے لیڈر جو خود قربانی دے کر دوسروں کے لئے آسانی پیدا کرے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ انشاء اللّٰہ وزیراعظم جلدصحتیاب ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.