اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے متنازع ٹویٹ کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے کیاعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔
وکیل بابر اعوان نے اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر دلائل مکمل کر لیے۔
سماعت میں وقفے کے بعد اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے بھی دلائل مکمل کر لیے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود محفوظ فیصلہ آج 4 بجے سنائیں گے۔
Comments are closed.