(ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی عدلیہ کی ذمے داری ہے کہ نواز شریف سے متعلق فیصلے کو درست کرے، اگر آپ سیاسی عہدے سے الگ کر کے تاحیات نااہل کریں گے تو یہ ناانصافی کون درست کرے گا؟
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کی تقریب میٹ دی ایڈیٹرز سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نیب نے صرف نواز شریف کو سزا دلائی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ججوں کو بلیک میل کر کے فیصلے کروائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے ملک کو کسی ایک ادارے نے نقصان پہنچایا ہے تو وہ نیب ہے، کوئی افسر اس صورتِ حال میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔
Comments are closed.