پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اب نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امیدیں لگا لیں۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نئی رجیم کو خدا کا واسطہ ہے ملک کا سوچیں، قوم اور فوج الگ الگ نہیں، اکٹھے چلتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی بڑی تعریفیں سُنی ہیں، امید کرتے ہیں کہ جنرل عاصم امر بالمعروف پر چلیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ملک میں بڑے چور کو چھوڑ دیا جاتا ہے، چھوٹے چور کو سزا دی جاتی ہے، قومی سلامتی کے ادارے دیکھیں کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر نیا الزام بھی لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کے دور میں تحریک اںصاف سے کھلی دشمنی کی گئی، سارے ملک کو پتا ہے جنرل باجوہ نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو این آر او ٹو دیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ الیکشن ہیں، اِسی ماہ تیاری کرکے اسمبلیوں سے نکل جائیں گے۔
Comments are closed.