اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی قائدین کا اجلاس طلب

بلوچستان اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس آج شام طلب کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے اجلاس قائدِ ایوان کی حیثیت سے طلب کیا ہے۔

یہ اجلاس اہم صوبائی امور پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے وزیرِ اعلیٰ کے وژن کا تسلسل ہے۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ بھی اجلاس میں مدعو کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں اتحادی اور حزبِ اختلاف کی دیگر جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.