اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے اسے سمجھنے کیلئے 2 واقعات کافی ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھنا چاہتا ہےکہ معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے تو 2 واقعات کافی ہیں۔

ٹوئٹر پر دیے گئے اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ  75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو زیرِحراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کو ان کے پوتے پوتیوں کے سامنے پیٹا گیا، ایک حصےکو گرا کر ان کے گھر پر جبراً تالے لگائے گئے۔

 پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ قوانین کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، انسانی حقوق پامال کرتے ہوئے انہیں ایک سے دوسرے صوبے میں گھسیٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اربوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ میں ملوث اشتہاری سلیمان شہباز کو پاک صاف کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.