جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید

 اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔ مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ نابلس کے قصبے  بیت داجن میں پیش آیا۔ 

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوج پر پھتراؤ کیا، جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ شہید فلسطینی کی 45 سالہ شیخ عاطف حناشیہ کے نام سے شناخت ہوئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق شیخ عاطف بیت داجن کی مسجد موسیٰ بن نصیر کا مؤذن ہے۔ فلسطینی شہری  زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.