وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی جماعت پر کڑی تنقید کے نشتر برسا دیئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، دھیلا ہوتا کیا ہے بھائی؟
پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے حکمراں جماعت کے رہنماؤں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کے اپنے لوگ کہتے ہیں کہ یہ ہم تک کچھ نہیں آنے دیتے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکمران کچھ داؤ پر اور کچھ داؤ لگا کر بیٹھے ہیں۔ انہیں شرم الشیخ جا کر بھی شرم نہیں آئی، یہ باہر جاتے ہیں تو لوگ چور چور کے نعرے لگاتے ہیں۔
انہوں نے سابقہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کو اپنے دور حکومت میں عوام کی خدمات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Comments are closed.