لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتِ عالیہ کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے رمضان شوگر ملز کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کرشنگ سیزن شروع ہو چکا ہے مگر محکمۂ ایکسائزاین او سی جاری نہیں کر رہا۔
واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔
Comments are closed.