پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میں واضح کردوں کوئی گھڑی نہ میں نے لی نہ میں نے بیچی ہے۔
اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ پہلے کہا جا رہا تھا عمر ظہور کو فرح گجر کے ذریعےگھڑیاں بیچی گئیں۔
ذلفی بخاری نے مزید کہا کہ لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئی کہانی آگئی کہ یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئی۔
واضح رہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ذلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔
آڈیو کے آغاز میں ذلفی بخاری کو بشریٰ بی بی سے سلام کرنے کے بعد ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد بشریٰ بی بی ذلفی بخاری سے یہ کہتی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ گھڑیاں ان کے استعمال کی نہیں وہ چاہتے ہیں کہ آپ بیچ دیں۔
ذلفی بخاری نے بشریٰ بی بی کی یہ بات سننے کے بعد جواب میں کہا کہ ضرور مرشد میں کردوں گا، میں کردوں گا جی۔
Comments are closed.