اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

بینک آف بیلجیئم کو دوسری جنگ عظیم کے بعد اپنا پہلا بڑا نقصان ہوگا، نوٹس

دوسری جنگ عظیم کے بعد نیشنل بینک آف بیلجیئم (BNB) پہلی مرتبہ نقصان میں جائے گا۔

بی این بی (BNB) کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ بینک کو دوسری جنگ عظیم کے بعد اپنا پہلا بڑا نقصان ہوگا۔

نوٹس کے مطابق بینک کو 2027 تک منفی سرمائے کی پوزیشن کے ساتھ اپنے معاملات کو سنبھالنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

اپنے اعلامیے میں بینک نے مزید بتایا کہ اسے موجودہ مالی سال میں 600 ملین یورو سے لے کر 800 ملین یورو کے نقصان کی توقع ہے۔

بینک نے مزید آگاہ کیا کہ وہ اس نقصان سے نمٹنے کے لیے پہلی مرتبہ اپنے €7.08 بلین کے موجودہ مالیاتی ذخائر کو استعمال کرے گا۔

یاد رہے کہ بیلجیئم میں اس وقت مہنگائی کی شرح 12/11 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

مرکزی بینک کی اس صورتحال کے بعد مالیاتی ماہرین نے ملک میں شرح سود میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.