کراچی کے علاقے لیاری میں برازیل کا ذکر تو ہوتا ہی رہتا ہے لیکن اب برازیل میں لیاری کا چرچہ ہوگیا ہے۔
لیاری میں فٹبال کا کھیل بہت پسند کیا جاتا ہے اور یہاں کے لوگوں کو برازیل کی ٹیم سے بھی بہت زیادہ محبت ہے۔
برازیل کا کوئی بھی میچ ہو لیاری میں اسے دیکھنے کے لیے نوجوان خاص انتظام کرتے ہیں۔
قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے دوران بھی لیاری میں برازیل کے میچ خصوصی دلچسپی اور انتظامات کر کے دیکھے گئے۔
برازیل کے ایک نیوز چینل پر لیاری کے لوگوں کی فٹبال میں دلچسپی کو دکھایا گیا۔
نیوز چینل پر لیاری کے لوگوں، گلیوں اور فٹبال میدان کو بھی دکھایا گیا۔
برازیل کے ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں لیاری کی دیواروں پر آرٹ ورک اور فٹبال سے محبت کی پینٹنگز بھی دکھائیں۔
لیاری میں بڑی اسکرین پر دیکھے گئے برازیل کے میچ اور مداحوں کے جشن کی ویڈیو بھی برازیل کے ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں شامل کیں۔
Comments are closed.