جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

پیرو کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب

لاطینی امریکا کے ملک پیرو کے صدر پیڈرو کاستیلو کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے صدر پیڈرو کاستیلو کامیاب مواخذے کے بعد عہدے سے فارغ ہو گئے۔

اس سے قبل پیڈرو کاستیلو نے بطور صدر کانگریس کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پیرو کے سابق صدر مارٹن وزکارا پر کورونا ویکسین کے لیے قطار میں کودنے کے الزام میں 10 سال کے لیے عوامی عہدے پر فائز رہنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس نے صدر کا اعلان نظر انداز کر کے مواخذے پر ووٹنگ کرائی۔

پیڈرو کاستیلو کے بطور صدر فارغ ہونے کے بعد پیرو کی نائب صدر دینا بولوارتے نے بطور صدر حلف لےلیا ہے۔

واضح رہے کہ پیڈرو کاستیلو گزشتہ سال جولائی میں پیرو کے صدر منتخبہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.