پاکستان بار کونسل نے الیکشن کمیشن سے استعفے کے وفاقی حکومت کے مطالبے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے اور استعفے کے مطالبے کی مذمت کی ہے۔
ایک اعلامیے میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی انتخاب میں اپنی آئینی ذمہ داری ادا کی۔
پاکستان بار کونسل کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری سے کرانے پر الیکشن کمیشن کا کردار قابل ستائش ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ میں آئے بغیر اسی طرح ڈٹا رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.