جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری، کور ہیڈکوارٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قائداعظم کے مزار پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، سیکیورٹی اور فارمیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

سپہ سالار کو بریفنگ میں اندرون سندھ حالیہ قدرتی آفات کے دوران سول انتظامیہ کی مدد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے کراچی میں محفوظ ماحول برقرار رکھنے میں فارمیشن، اتحادی تنظیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔

جنرل عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.