جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف سب پلیئرز جان ماریں: رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سب پلیئرز جان ماریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پنڈی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں اٹیکنگ گیم کھیلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح انگلینڈ کھیلا ہے، اس سے ایک ہاتھ آگے آپ کو کھیلنا ہو گا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ 61 کروڑ روپے پی ایس ایل کی فرنچائزز کو ملا ہے، پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، بھارت کو پاکستان نے شکست دی، جب میں کرکٹ کھیل رہا تھا تب بھی بھارت کو عالمی کپ میں شکست نہیں دے پائے تھے۔

رمیز راجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتا جا سکتا تھا، پلیئرز تھوڑی اور جان مارتے تو رزلٹ مختلف ہوتا، فاسٹ بالرز کو اپنا رول ادا کرنا ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.