کسان اتحاد نے بجلی، ڈیزل اور کھاد مہنگی ہونے کے خلاف آج ملتان میں ریلی نکالی۔
ملتان میں ریلی کے دوران کسان اتحاد نے 31 مارچ کو لاہور میں دھرنے کا اعلان کردیا۔
کسان اتحاد نے ٹریکٹر ریلی کی صورت میں ملتان میں احتجاجی مارچ کیا، شرکاء نے جگہ جگہ رک کر مظاہرے کیے۔
مظاہرین نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی، ڈیزل اور کھاد مہنگی ہے جبکہ زرعی اجناس کے ریٹ کم ہیں۔
کسانوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیوب ویل کے لیے بجلی کے بل معاف کیے جائیں جبکہ کھاد اور ڈیزل پر سبسڈی دی جائے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.