
کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کورنگی نمبر1 میں قبرستان کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت 30 سالہ اسماعیل اور 28 سالہ رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ کے مطابق دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ جنہیں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ذاتی دشمنی یا رنجش کی بنا پر نشانہ بنایا۔
فیصل عبداللّٰہ چاچڑ کے مطابق دونوں کی لاشوں کے قریب موٹرسائیکل بھی گری ہوئی ملی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
Comments are closed.