ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: پاکستان کے 3 وکٹ پر 300 رنز مکمل

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف کھانے کے وقفے تک 3 وکٹ کے نقصان پر 298 رنز بنالیے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اس وقت تیسرے دن کے دوسرے سیشن کا کھیل جاری ہے۔

آج تیسرے روز قومی ٹیم کے دونوں اوپنرز عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے 66 اوورز تک پُر اعتماد بیٹنگ کی اور ڈبل سنچری پارٹنرشپ قائم کی جس کے بعد 225 کے مجموعی اسکور پر انگلش بولرز پاکستان کی پہلی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

عبداللّٰہ شفیق 114 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دن کے آغاز پر ہی عبداللّٰہ شفیق نے سنچری اسکور کی، انہوں نے 177 گیندیں کھیلیں اور 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔

عبداللّٰہ شفیق کے سنچری مکمل کرنے کے کچھ ہی دیر بعد پہلے سیشن میں ہی امام الحق نے بھی سنچری بنائی۔

امام الحق نے 180 گیندیں کھیل کر 1 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور ٹیم کے اسکور کو 214 تک پہنچایا۔

پاکستان ٹیم کے 245 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 121 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 290 رنز پر گری جب اظہر علی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران بیٹنگ سے متعلق 2 نئے ریکارڈز بن گئے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔

انگلش ٹیم میں بین اسٹوکس، زیک کراؤلے، بین ڈکیٹ، جو روٹ، اولی پوپ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگسٹن، اولی روبنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔ 

پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے صرف 4 وکٹیں گنوا کر 506 رنز بنائے تھے۔  

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے تھے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اسٹیڈیم میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے لیے شائقین نے نعرے لگادیے۔

امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے گزشتہ روز 51 اوورز کے کھیل میں انگلش بولرز کی ایک نہ چلنے دی تھی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں انگلش ٹیم 101 اوورز کھیل کر 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.