ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

لاہور میں آٹا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

لاہور میں آٹا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 5 روپے اضافے کے بعد چکی آٹے کی فی کلو قیمت 125روپے کردی گئی۔

چکی اونرز ایسوسی ایشن لیاقت علی خان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 4 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 406 روپے89 پیسے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2400 روپے تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم سستی ہو گی تو چکی کا آٹا بھی سستا کیا جائے گا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں سستا آٹا بھی دستیاب نہیں ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی مارکیٹ سے غائب ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.