بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز نے ڈسکہ الیکشن سے قبل کشیدگی پھیلائی، اسجد ملہی

این اے 75 ڈسکہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ڈسکہ میں الیکشن سے قبل مرنے مارنے کی باتیں کرکے کشیدگی پھیلائی۔

سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی اورعثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کی۔

علی اسجد ملہی نے کہا کہ ہمارے کپتان نے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ میچ کا چیلنج دیا تھا، ہمیں امید ہے سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔

سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت میں جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ڈسکہ الیکشن میں قانون پرعمل نہیں ہوا، پیش کردہ نقشے کے مطابق20 پریزائیڈنگ افسران صبح تک غائب تھے، تمام غائب پریزائیڈنگ افسر صبح ایک ساتھ نمودار ہوئے،کیا تمام پریزائیڈنگ افسران غائب ہوکر ناشتہ کرنے گئے تھے؟

انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ حکومت کو ہی نہیں مانتے۔

اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کیس زیرالتوا ہے ورنہ ہم بہت سی باتیں کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آر او کی درخواست میں فائرنگ کا ذکر ہی نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.