یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کلیبا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک تعینات تین سفارتی مشنز کو سرخ مائع میں بھیگے ہوئے دھمکی آمیز خطوط ملے ہیں۔
گزشتہ روز بھی اسپین میں یوکرینی سفارتخانے کی عمارت میں لفافے کے ذریعے بم پہنچایا گیا جس میں دھماکا ہوا۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان واقعات سے ہمارے سفارت کاروں کو دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سرکاری ٹی وی پر بیان دیتے ہوئے یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ ابھی سے سفارتخانوں پر حملے کرنا شروع ہوگئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ہم سے خوفزدہ ہیں اور ہمیں روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈرڈ میں قائم یوکرینی سفارتخانے میں لفافہ بم دھماکے سے ایک سیکیورٹی افسر معمولی زخمی ہوا تھا۔
Comments are closed.