جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

سعودیہ نے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی: اسٹیٹ بینک

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس رکھے گئے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کا دورانیہ بڑھا دیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹس ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیپازٹس کا دورانیہ بڑھانا سعودی عرب کا پاکستان کی معاونت کا تسلسل ہے۔

اسٹیٹ بینک کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ ان ڈیپازٹس سے پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے۔

اعلامیے میں مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ان ڈیپازٹس کی واپسی کے دورانیے میں اضافہ کووڈ 19 کی وباء کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال سے مقابلہ کرنے کی طاقت دے گا۔

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کے ذخائر اسٹیٹ بینک میں رکھنے اور ادھارپرتیل خریداری کے معاہدوں کی منظوری دےدی۔

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ یہ سہولت بیرونی ادائیگیوں کو توازن دینے اور پائیدار معاشی ترقی کا موقع دینے میں مدد دے گی۔

اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے نومبر 2021ء میں 3 ارب ڈالرز جمع کرائے تھے۔

اسٹیٹ بینک کا اعلامیے میں یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیپازٹس کا دورانیہ کنگ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے احکامات پر بڑھایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.