ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 139 روپے 13 پیسے مہنگا ہو گیا

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر آج سے 139 روپے 13 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔

اوگرا نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 11روپے 79 پیسے بڑھ گئی ہے، جس کی نئی قیمت 215 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یکم اکتوبر سے ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2374.25 روپے ہوگی۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2548 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2409 روپے 13 پیسے تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.