جمعرات6؍جمادی الاوّل 1444ھ یکم؍دسمبر 2022ء

ترکیے میں پاکستان کے نئے سفیر کی صدر اردوان سے ملاقات

ترکیے میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے صدر رجب طیب اردوان کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔

تقریب کے بعد صدر رجب طیب اردوان اور سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے باہمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر یوسف جنید نے 1986 میں پاکستان کی سینٹرل سپیریئر سروسز کے کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.