جمعرات6؍جمادی الاوّل 1444ھ یکم؍دسمبر 2022ء

عمران خان نے ٹوئٹ میں قائد اعظم کے خطاب کی غلط تاریخ لکھ دی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں قائداعظم کے خطاب کی غلط تاریخ شیئر کردی۔

ٹوئٹر ذرائع کے مطابق عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سیّد عاصم منیر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کی۔

انہوں نے اس ٹوئٹ میں قائدا عظم محمد علی جناح کے آرمی اسٹاف کالج کوئٹہ سے خطاب کی غلط تاریخ شیئر کردی۔

قائداعظم محمد علی جناح نے 14 جون 1948 کو آرمی اسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کیا تھا لیکن عمران خان نے اس میں  14 اگست 1947 لکھ دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.