جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل کیلئے کام کر رہے ہیں: گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل کے لیے کام کر رہا ہے۔

پاکستان سے سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے یہ بات کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ 5 بینک مکمل طور پر اسلامی بینکاری کر رہے ہیں، اسلامی بینکاری کا مارکیٹ شیئر 21 فیصد تک ہو گیا ہے۔

معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ شریعت کا نفاذ اہم ترین لیکن مسلح جدوجہد کی ضرورت نہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہم نے اپیل واپس لے لی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سود کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی، اسٹیٹ بینک نے اعلیٰ سطح کا ورکنگ گروپ فعال کر دیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکوک کے متبادل پر کام کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.