جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

روہڑی، گاؤں والوں نے چیتے کو مار دیا

سکھر میں روہڑی کے قریب گاؤں میں چیتے کو لوگوں نے مار دیا، ایک چیتا بھاگ گیا۔

روہڑی کے گاؤں میں کئی روز سے اہل علاقہ کیلئے دہشت کی علامت بنا چیتا علاقے کے کئی مویشی مار چکا تھا،اہل علاقہ نے چیتے کو بہت بار مارنے کی کوشش بھی کی تھی۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چیتوں کے حملے سے ان کے قیمتی مویشی مرگئے ہیں، کئی بار محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

گزشتہ روز چیتا شکار کے لیے نکلا تو لوگوں نے کتوں کی مدد سے تعاقب کرکے اسے مار ڈالا جبکہ دوسرا چیتا بھاگ گیا۔

اہل علاقہ کے مطابق ایک چیتےکے مارے جانے اور دوسرے کے فرار ہونے کی اطلاع کے بعد بھی وائلڈ لائف کا عملہ نہیں پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.