انگلینڈ اور ویلز میں مارچ 2021 کی مردم شماری کے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلی بار آدھی سے بھی کم تعداد نے خود کو عیسائی بتایا۔
مردم شماری نتائج کے مطابق مردم شماری میں عیسائی مذہب کے ماننے والوں کا تناسب 46.2 فیصد رہا۔ جبکہ کسی مذہب پر یقین نہ رکھنے والوں کی شرح ایک تہائی بڑھ کر 37.2 فیصد ہوگئی۔
مردم شماری نتائج کے مطابق مسلمانوں کی شرح میں 2011 کے مقابلےمیں اضافہ ہوا ہے۔ مسلمانوں کی شرح 2011 میں 4.9 فیصد تھی، جو اب بڑھ کر 6.5 فیصد ہوگئی۔
انگلینڈ اور ویلز میں 81.7 فیصد نے خود کو سفید فام ظاہر کیا۔ مردم شماری نتائج کے مطابق مارچ 2021 کی مردم شماری میں مذاہب کے بارے میں تفصیل سے پوچھا گیا تھا۔
مردم شماری میں انگلینڈ اور ویلز کے 24 ملین سے زائد گھرانوں نے حصہ لیا۔
Comments are closed.