جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 4 مریضوں کا انتقال، 296 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ 296 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 73 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10527 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 296 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4473 ہوگئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 73 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 253310 ہوچکی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت صوبے کے اسپتالوں میں زیر علاج 259 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 296 نئے کیسز میں سے 137 کا تعلق کراچی سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.