پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

کراچی: لیاری میں گیس کے پائپ چوری، چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

لوڈ شیڈنگ کا عذاب اپنی جگہ ہے، کراچی کے علاقے لیاری کے ایک پورے محلے کے سوئی گیس کے پائپ چوری ہو گئے۔

لیاری کے علاقے ریکسر لائن، جمن شاہ پلاٹ اور اطراف کے 25 گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق سوئی گیس سپلائی کی لائنیں چوری کرنے کی وارداتیں گزشتہ رات کسی وقت ہوئی ہیں۔

کراچی ایس ایس جی سی نے موسم سرما میں کراچی میں گیس…

اسی محلے کے کچھ گھروں کے پائپ گزشتہ رات چوری ہوئے، واقعے میں ہیرونچیوں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

صبح ناشتے اور اب دوپہر کے کھانے کے لالے پڑ گئے، جس کی وجہ سے لیاری کے مکین پریشانی کا شکار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.