پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

کسی بھی اسمبلی کی ایک نشست پر الیکشن کروانے کا خرچہ کتنا ہے؟

پاکستان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی اسمبلی کے تحلیل ہونے پر صرف متعلقہ اسمبلی کے الیکشن ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق، ادارہ کسی بھی اسمبلی کی نشست خالی ہونے کی صورت میں 60 روز میں الیکشن کروانے کا پابند ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی ایک نشست پر الیکشن کروانے کے لیے 8 سے 10 کروڑ روپے جبکہ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر الیکشن کے اخراجات کا تخمینہ 6 سے 7 کروڑ روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین میں ہمارا ہم خیال گروپ ہے۔ ہم خیال دوستوں سے مشورے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ملک کی تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے اور اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔

راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ اس نظام میں نہیں رہنا، ہم ساری اسمبلیوں سے نکلنے لگے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کہتے ہیں اجلاس میں وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف عدم اعتماد اور دیگر آپشنز پر غور ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی کمیٹی سے بات کر رہا ہوں، بجائے توڑ پھوڑ کرنے کے بہتر ہے کہ اس نظام سے باہر نکلیں، فیصلہ کریں گے کہ کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.