حیدرآباد اور سکھر موٹروے منصوبہ کرپشن کیس میں گرفتار مٹیاری کے ڈپٹی کمشنر عدنان رشید اپنے حصے کی رقم دینے کو تیار ہوگئے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈپٹی کمشنر عدنان رشید اپنے حصے کی رقم دینے کو تیار ہوگئے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عدنان رشید رقم واپسی کے بدلے رہائی مانگ رہے ہیں، عدنان رشید پہلے پیسے واپس کریں، پھر قانون کے مطابق اس کی مدد کریں گے۔
اینٹی کرپشن نے 83 کاشتکاروں کو ملنے والے 55 کروڑ روپے کا بھی سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ زمینداروں کو 55 کروڑ روپے کی ادائیگی پر دستخط کروائے گئے، 40 فیصد کٹوتی کی گئی۔
Comments are closed.