پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ انگلش کھلاڑی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، ہم بھی اُسی حساب سے تیاری کر رہے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل محمد نواز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کی تیاری اچھی چل رہی ہے، ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو بطور آل راؤنڈر ہی کھیلوں گا۔
قومی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ کنڈیشنز کے حساب سے میچ کے لیے اپنی تیاری کرتا ہوں، ریڈ بال فارمیٹ میں پرفارمنس دینے کے بعد وائٹ بال فارمیٹس کھیلنا آسان ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیریز میں یادگار کارکردگی دکھانا ہدف ہے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو ہوم گراؤنڈ پر پہلا میچ ہوگا۔
محمد نواز نے یہ بھی کہا کہ بہت خوش ہوں کیونکہ کافی عرصے بعد پاکستان میں کرکٹ شروع ہوئی ہے، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔
Comments are closed.