بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا ویکسینیشن کے لیے 8 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروالی

ملک میں کورونا ویکسینیشن کے لیے 8 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروائی، رجسٹرڈ ہونے والوں میں ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد شامل ہیں۔

ڈی جی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز رانا صفدر کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ سے زائد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے، ویکسینیشن کروانے والوں میں ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد شامل ہیں۔

رانا صفدر نے کہا کہ پاکستان میں 65 سال سے زائد عمر کے 85 لاکھ افراد ہیں۔

میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کےلیے 400 بیڈز کا خصوصی وارڈ بھر گیا، میواسپتال کے تمام وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے والے 5 لاکھ افراد میں ایک ہزار افراد کی شکایات موصول ہوئیں، انجیکشن کا معمولی درد، سر درد، ہلکے بخار کی شکایات کی گئیں۔

ڈی جی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے کہا کہ سو افراد نے قے آنے کی شکایات کی، کورونا ویکسین کے باعث الرجی کا ایک کیس سامنے آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.