پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اختلافی امور طے کرنے کے لیے بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
آصف زرداری نے تین اپریل کو پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس بلانے کے فیصلے سے آگاہ کیا، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے اختلافی امور کو اوپن نہ کرنے کی بھی درخواست کی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے یوسف رضا گیلانی کی شکست کے معاملے پر جلد عدالت سے رجوع کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے رابطے کے بعد نواز شریف سے رابطہ کیا۔
Comments are closed.