اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

عمران خان کا کنٹینر مری روڈ راولپنڈی پہنچا دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کنٹینر مری روڈ راولپنڈی پہنچا دیا گیا، جبکہ پی ٹی آئی نے ڈی سی اسلام آباد کی شرائط کا جواب بھی جمع کروا دیا۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو جواب دے دیا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے جواب میں کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر کی جلسہ گاہ کے قریب آمد لازمی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کو ایک مرتبہ پھر فیض آباد پر جلسے کا اسٹیج بنانے سے روک دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جلسے کا اسٹیج فیض آباد کے قریب نہیں لگ سکتا۔

 پولیس حکام کے مطابق نیا حکم آگیا ہے  کہ جلسہ گاہ اور اسٹیج کا کام روک دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.