اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

چیئرمین JCSC جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں خصوصی تقریب

کل (26نومبر 2022ء کو) ریٹائر ہو نے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض ایمانداری، انصاف اور وقار کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، ملکی دفاع کو بہادر سپاہی مزید مضبوط بنانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف 3 سال کے لیے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے مادرِ وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔

اس موقع پر تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

جنرل ندیم رضا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.