جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو انڈا مارنے والا شخص گرفتار

پشاور میں پولیس نے مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو انڈا مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔

پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد واپسی پر عدالت کے باہر نامعلوم شخص نے کیپٹن(ر) محمد صفدر کو انڈا مارا تاہم انڈہ صفدر کے بجائے کارکن کو جا لگا۔

اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ہاتھ میں اسٹیک لیے اس شخص کی طرف دوڑے تاہم وہ ان کے ہاتھ نہ آسکا، بعد ازاں پولیس نے انڈا مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

لاہور (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم پاکستان کے معاون…

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کی عدالت میں پیشی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر بھی انڈے اور سیاہی سے حملہ کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.